ابنا: ترکی کے ایک روزنامے نے خبر شائع کی ہے کہ ایرانی صدر ڈاکٹر حسن روحانی ایک بلند پایہ سیاسی وفد کے ہمراہ 17 دسمبر 2013 کو ترکی کے سرکاری دورے پر جارہے ہیں۔ وہ اس دورے کے دوران ترک حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔ واضح رہے کہ ایرانی صدر کے ترکی کے دورے کے بعد ترک وزیراعظم رجب طیب اردوگان بھی ایران کا دورہ کریں گے۔ یادرہے کہ چند دن قبل ترکی کے وزیر خارجہ نے تہران میں ایکو کے اجلاس کے دوران ایرانی حکام سے ملاقاتیں کی ہیں۔......./169
3 دسمبر 2013 - 20:30
News ID: 485976
ایرانی صدر 17 دسمبر کو ایک بلند پایہ وفد کے ہمراہ ترکی کے سرکاری دورے پر جائیں گے۔